کراچی کے المناک واقعے نے ایک بار پھر دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا: ایرانی سفیر

تہران، ارنا - پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس المناک واقعے میں چینی اور پاکستانی شہریوں کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر 'سید محمد علی حسینی' نے آج بروز بدھ اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے المناک واقعے نے، جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی اور چینی شہری جاں بحق ہوگئے، ایک بار پھر دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔

ایرانی سفیر نے اس دہشتگردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرکے  زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

پاکستانی وزیر اعظم  نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے چینی شہریوں کو نشانہ بنانے پر نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اس دہشت گردانہ کارروائی کے مرتکب افراد کی جلد از جلد شناخت، ان کے خلاف قانونی کارروائی اور سزا دے گی۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کو کراچی یونیورسٹی کے قریب ایک خودکش حملہ کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ چینی پروفیسرز اور طلباء کو لے جانے والی گاڑی اس حملے کا اصل نشانہ تھی۔ دھماکے میں تین چینی شہری جاں بحق ہو گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .